سوشل میڈیا مجھے اداس نہیں اٴْلجھن میں ڈال دیتا ہے، ہانیہ عامر

لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتی ، مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے، اداکارہ

ہفتہ 20 مارچ 2021 11:32

سوشل میڈیا مجھے اداس نہیں اٴْلجھن میں ڈال دیتا ہے، ہانیہ عامر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2021ء) پاکستان کی نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میں آج جو ہوں مجھے اس پر فخر ہے، میں ہر دن کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتی ہوں۔سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی ہانیہ عامر نے اپنی شخصیت سے متعلق بتانے کیلئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ہمراہ تفصیلی پیغام لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہر قسم کے لوگ ہیں کچھ آپ کو ملتے ہیں اور کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

ہانیہ عامر نے لکھا کہ کچھ دیر سے سوشل میڈیا پر میں جو دیکھ رہی ہوں وہ مجھے اداس نہیں کرتا بلکہ الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ لوگ کیوں کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے، لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہو سکتی ۔اداکارہ نے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے ذہن میں بولتی ہوں، میں زیادہ ہنستی بھی ہوں اور محسوس بھی زیادہ کرتی ہوں۔ مہربان، مددگار ہونے اور عزت کرنے میں کشش ہے۔ بنیادی طور پر میں حیران کن ہوں، آپ کو مجھے جاننا چاہئے۔ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کئے گئے پیغام کو 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا، سینکڑوں لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔
وقت اشاعت : 20/03/2021 - 11:32:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :