اداکارہ ہما علی کاامسال بھی رمضان المبارک کے دوران اسٹیج پر کام نہ کرنے کا اعلان

رمضان المبارک برکتیں اور نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے، عید الفطر پر نئے اسٹیج ڈراموں میں کام کرونگی

منگل 6 اپریل 2021 11:46

اداکارہ ہما علی کاامسال بھی رمضان المبارک کے دوران اسٹیج پر کام نہ کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) نامور اداکارہ ہما علی نے ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے دوران اسٹیج پر کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہما علی نے کہا ہے کہ میں رمضان المبارک کے احترام میں کسی بھی اسٹیج ڈرامے میں کام نہیں کروں گی تاہم عید الفطر پر نئے اسٹیج ڈراموں میں کام کروں گی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ یہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مہینے میں نیکیاں اور برکتیں سمیٹتے ہیں او رمیں کسی طو رپر بھی اس مہینے کی رحمتوں کو ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں اسٹیج ڈرامے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عید الفطر پر اسٹیج ڈراموںمیں کام کروں گی۔

وقت اشاعت : 06/04/2021 - 11:46:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :