ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ پر حملہ کرنے والے یو کرائنی صحافی پر ہر قسم کی فلمی تقاریب میں شرکت کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی، یوکرینی صحافی کو ایک سال تک ماہر نفسیات کی خدمات لینے کی سزا بھی دی گئی ہے

اتوار 1 جون 2014 22:31

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ پر حملہ کرنے والے یو کرائنی صحافی پر ہر قسم کی فلمی تقاریب میں شرکت کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی، یوکرینی صحافی کو ایک سال تک ماہر نفسیات کی خدمات لینے کی سزا بھی دی گئی ہے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ پر حملہ کرنے والے یو کرائنیصحافی پر ہر قسم کی فلمی تقاریب میں شرکت کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے ہالی ووڈ سپر اسٹار پر لاس ایجنلس میں فلم ”میل فیشنٹ“ کے پریمیئر کے دوران حملہ کرنے والے یوکرینی صحافی سیڈیوک کو ریڈ کارپٹ، فلموں کے پریمیئرز سمیت ہر قسم کی فلمی تقاریب سے زندگی بھر کے لئے 500 گز دور رہنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

یوکرینی صحافی کو 3 برس عدالتی نگرانی میں رہنے کی سزا بھی دی گئی ہے جب کہ سیڈیوک کو 20 روز تک کمیونٹی لیبر کی سزا کا حکم بھی جاری کیا گیاہے، اس کے علاوہ یوکرینی صحافی کو ایک سال تک ماہر نفسیات کی خدمات لینے کی سزا بھی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اداکار بریڈ پٹ 3 روز قبل اہلیہ انجلینا کی فلم میل فیشنٹ کے پریمیئر کے حوالے سے منعقد ریڈ کارپٹ کی تقریب میں شریک تھے کہ یوکرینی رپورٹر نے ان پر حملہ کردیا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی چاکبدستی کی وجہ سے بریڈ پٹ حملے سے محفوظ رہے تھے۔

وقت اشاعت : 01/06/2014 - 22:31:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :