فوک گلوکار پر قاتلانہ حملہ میں ساتھی جاں بحق اور گلوکار دوسرے ساتھی سمیت زخمی ہو گئے

بدھ 28 فروری 2024 11:41

فوک گلوکار پر قاتلانہ حملہ میں ساتھی جاں بحق اور گلوکار دوسرے ساتھی سمیت زخمی ہو گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) فوک گلوکار پر قاتلانہ حملہ میں ساتھی جاں بحق اور گلوکار دوسرے ساتھی سمیت زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن کے علاقہ منڈی بہاؤالدین کا فوک گلوکار سہیل عمران اپنے دو 2 ساتھی میوزیشنز کے ہمراہ ایک فنکشن کر کے واپس جا رہے تھے کہ موضع لنگے کے قریب مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 55 سالہ میوزیشن 5 بچوں کا باپ جاوید موقع پر جاں بحق اور فوک سنگر سہیل دوسرے ساتھی سمیت زخمی ہوگئے۔

جن کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کردیا گیا اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔
وقت اشاعت : 28/02/2024 - 11:41:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :