میٹھے، رسیلے اور دل میں اترنے والے نغموں کے خالق ریاض الرحمان ساغر کے قلم کو خاموش ہوئے آج ایک سال بیت گیا،فلم لالہ رخ سے نغمہ نگاری کا سفر شروع کرنے والے ریاض الرحمان ساغر نے شریک حیات،سماج، بندش،دل لگی،بھروسہ اور روشنی جیسی فلموں کے لئے شاہکار نغمے لکھے

اتوار 1 جون 2014 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) میٹھے، رسیلے اور دل میں اترنے والے نغموں کے خالق ریاض الرحمان ساغر کے قلم کو خاموش ہوئے آج ایک سال بیت گیا۔فلم لالہ رخ سے نغمہ نگاری کا سفر شروع کرنے والے ریاض الرحمان ساغر نے شریک حیات،سماج، بندش،دل لگی،بھروسہ اور روشنی جیسی فلموں کے لئے شاہکار نغمے لکھے۔

(جاری ہے)

ریاض الرحمن ساغر نے فلموں مکالمے لکھے،صحافت بھی کی تاہم ان کی حقیقی پہچان فلموں کے لئے لکھے گیتوں سے بنی۔ریاض الرحمن ساغر نے پنجابی فلم عشق خدا کو اپنا آخری گیت دیا۔فلمی حلقوں کے مطابق ابھی تو خواجہ پرویز جیسے لیجنڈ نغمہ نگار کی وفات کا دکھ نہیں بھولا تھا،ریاض الرحمن ساغر دائمی جدائی کا دکھ دے کر لالی وڈ کو مزید سونا کر گئے۔

وقت اشاعت : 01/06/2014 - 22:31:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :