بالی ووڈ کی دبنگ گرل 27 برس کی ہوگئیں
پیر 2 جون 2014 15:39
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا آج اپنی 27ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ 1987 کو آج ہی کے روز بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگن سنہا کے ہاں پیدا ہونے والی سوناکشی نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی میں حاصل کی، اسی شہر سے انہوں نے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن کررکھا ہے۔
2005 میں انہوں نے بالی ووڈ میں بحیثیت کوسٹیوم ڈیزائنر قدم رکھا اس سلسلے میں ان کی پہلی فلم ’’میرا دل کر دیکھو‘‘ تھی۔ بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ شروع کردی۔ بالی ووڈ میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے مشہور سلمان کان نے انہیں بحیثیت اداکارہ فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا اور 2010 میں سلو میاں ہی کے ہمراہ ان کی پہلی فلم ’’دبنگ‘‘ ریلیز ہوئی۔(جاری ہے)
سوناکشی کے کیرئیر کی اہم ترین فلموں میں راؤڈی راٹھور، سن آف سردار اور دبنگ ٹو اور ریمبو راجا شامل ہیں، فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ دبنگ گرل نے آئٹم سانگز بھی کئے ہیں اس کے علاوہ وہ کئی کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسیڈرز بھی ہیں۔
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Colin Hanks
Chace Crawford
Naomi Watts
Sila Hussain
Mustafa Qureshi
Tia Carrere
Aditya Roy Kapur
Irshad kamil
Hameed Shaikh
Simon Pegg
Sunil Shetty
Eliza Dushku
Showbiz News In Urdu
-
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیرجعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
سال مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی،اداکارہ جیوتیکا
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع