صدارتی ایوارڈ میری محنت کا صلہ ملا ہے اور میں اس پر مطمئن ہوں‘ ریشم

کسی کی کامیابی پر حسد کی آگ میں جلنے والے محنت کرین اور اسی طرح ایوارڈ کے حقدار قرار پائیں

جمعہ 9 اپریل 2021 13:17

صدارتی ایوارڈ میری محنت کا صلہ ملا ہے اور میں اس پر مطمئن ہوں‘ ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ صدارتی ایوارڈ ملنے کے بعد کچھ لوگوں کی بلا وجہ تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ،مجھے میری محنت کا صلہ ملا ہے اور میں اس پر مطمئن ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں شوبز میں بے پناہ محنت سے کام کیا اوربرسوں بعد مجھے اس کا حکومتی سطح پر صلہ ملا ہے ،چند حاسدین نہ جانے کیوں میری مخالفت اور تنقید کر رہے ہیں ، یہ ایوارڈ مجھے میرٹ پر ملا ہے اور میں اس پر مطمئن ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ میں حاسدین کے لئے صرف دعا ہی کر سکتی ہوں اور انہیں تجویز ہے کہ وہ بھی کسی کی کامیابی پر حسد کی آگ میں جلنے کی بجائے محنت کریں اور اسی طرح ایوارڈ کے حقدار قرار پائیں۔

وقت اشاعت : 09/04/2021 - 13:17:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :