ویکسین لگوانے کا ازالہ :عفت عمر 10 افراد کو ویکسین لگوائیں گی

جمعہ 9 اپریل 2021 21:23

ویکسین لگوانے کا ازالہ :عفت عمر 10 افراد کو ویکسین لگوائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2021ء) اداکارہ و میزبان عفت عمر نے قوائد و ضوابط کے خلاف جاتے ہوئے ویکسین لگوانے پر ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عفت عمر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 10 افراد کو کورنا ویکسین لگوائیں گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طارق بشیر چیمہ کے خاندان کو کورونا کی ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

بعد ازاں عفت عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے پرعوام سے معذرت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں ، اس کا ازالہ کریں گی۔
وقت اشاعت : 09/04/2021 - 21:23:20