دپیکا بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئیں
جمعہ 6 جون 2014 12:53
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) دپیکا پڈوکون جن کا شمار ان دنوں بالی ووڈ کی کامیاب ادکاراؤں میں ہو رہا ہے فلمی دنیا میں کسی فلم میں کام کرنے کے عوض سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں کام کرنے کا معاوضہ آٹھ کروڑ بھارتی روپے لے رہی ہیں۔
گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’’رام لیلا‘‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد دیپکا پڈوکون کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا جس پر سجنے لیلا بھنسالی نے اسے اپنی نئی فلم میں کام کرنے کی پیشکش بھی کردی جب کہ کرن جوہر بھی انھیں اپنی فلم ’’شدھی‘‘ میں کاسٹ کر چکے تھے جس پر اداکارہ نے ان کی فلم کے ساتھ ساتھ ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا۔(جاری ہے)
اس فلم میں وہ اداکارہ رنویر سنگھ کے ساتھ مستانی کا کردار نبھائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں تاریخی موضوع پر بنائی جانے والی اپنی اس فلم کی عکسبندی کے لیے مختلف علاقوں میں اہم مقامات تلاش کر رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ کا انتخاب کیا جا رہا ہے اور جیسے ہی یہ تمام امور طے پاجائیں گے۔ فلم کی عکسبندی شروع کر دی جائے گی۔
دوسری طرف دپیکا کی شاہ رخ اور ابھشیک بچن کے ساتھ فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ بھی ان دنوں تکمیل کے مراحل میں ہے گوری خان کی پروڈکشن اور فرح خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں سونوسود، بومن ایرانی ویوان شاہ اور جیکی شروف بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں جب کہ اس کا میوزک وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔ یہ فلم رواں برس 23 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا بھارت کے ایک نجی بینک ایکسیس کی برانڈ ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔ اداکارہ اس بینک کی نئی مہم ’’ باندھنے کے کئی نام ہیں‘‘ کی تشہیرمیں حصہ لیں گی۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ بینک کسی بھی فرد کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہی اس تشہیری مہم کا حصہ بننے کی اہم وجہ ہے اور وہ بینک کی برانڈ ایمبیسڈر بننے پر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔
Rlated Stars :
رنویر سنگھ
Ranveer Singh
جیکی شروف
Jackie Shroff
بومن ایرانی
Boman Irani
گوری خان
Gauri khan
سنجے لیلا بھنسالی
Sanjay Leela Bhansali
Famous Showbiz Stars
James McAvoy
Keith Stanfield
Arjumand Rahim
AnnaSophia Robb
Shehzad Roy
Gwendoline Christie
Savera Nadeem
Naeem Haq
Sanam Bukhari
Kartik Tiwari
Pathanay Khan
Abbey Lee
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا