بیٹی کے لئے کھانا ڈیوٹی نہیں بناتی، اسکارلٹ جوہانسن

جمعرات 15 اپریل 2021 20:18

بیٹی کے لئے کھانا ڈیوٹی نہیں بناتی، اسکارلٹ جوہانسن
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو پھل اور سبزی کھانے دیتی ہیں۔ کھانے کو بیٹی کے لئے کام یا ڈیوٹی نہیں بناتی۔

(جاری ہے)

اسکارلٹ جوہانسن کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کبھی اپنی 6 سالہ بیٹی کو صحت مند کھانا کھلانے کے لئے محنت کرنا پڑی ہو۔ بچوں کو کھانا کھانے دیں ان کو یہ محسوس نہ کرائیں کہ یہ ضروری ڈیوٹی ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ کھانے کے وقت میں بیٹی روز کے ساتھ بالکل بھی سخت نہیں ہوتی۔ ہر شخص کی اپنی پسند نا پسند ہوتی ہے۔ کبھی اپنے بچے کو ایسی چیز کھانے پر مجبور کرنے کی کوشش نہیں کی جو اسے پسند نہیں اور نہ ہی کبھی اس سے کوئی کھانے کی چیز چھپائی۔

وقت اشاعت : 15/04/2021 - 20:18:48