شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی

بدھ 18 جون 2014 15:08

شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی

ممبئ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) اداکار شاہ رخ خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے ہی بادشہ نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے بھی کنگ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد اسی لاکھ ہوگئی ہے بالی ووڈ اداکار جو گزشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اسی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے اور مداح ان کے ساتھ رابطہ ہونے پرخوش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 80 لاکھ پہنچی تو ٹویٹر کی طرف سے انھیں مبارکباد کا پیغام دیاگیا دریں اثنا بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لیے پیغام میں کہا کہ بچوں کی عادات و اطوار زیادہ تر والدین سے ملتی جلتی ہیں مگر ان کے بچوں کی عادات و اطوار ان سے بے حد مختلف ہیں اور وہ ان پر بالکل بھی نہیں گئے۔ ان کے خیال میں وہ ان سے بہتر انسان ہیں جس کی انھیں خوشی ہے۔

وقت اشاعت : 18/06/2014 - 15:08:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :