عمران اشرف نے اپنے 6 مشہور ترین کردار وں پر مشتمل پینٹنگ شیئر کردی

جمعہ 30 اپریل 2021 17:09

عمران اشرف نے اپنے 6 مشہور ترین کردار وں پر مشتمل پینٹنگ شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) پاکستان کے منجھے ہوئے اداکار عمران اشرف نے ڈراموں میں ادا کیے گئے 6 بہترین کرداروں پر مشتمل ایک پینٹنگ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے جس نے مداحوں کی اٴْن کے ڈراموں سے جڑی یادیں تازہ کر دی ہیں۔یکے بعد دیگرے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو بلاک بسٹر ڈرامے دینے والے اداکار و رائٹر عمران اشرف راتوں رات مشہور ہونے والے اداکاروں جیسے نہیں ہیں، عمران اشرف کے پاس آج جو بھی مقام ہے انہوں نے بڑی محنت اور صبر سے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے کیریئر کے آغاز میں طرح طرح کی حوصلہ شکن باتیں اور اداکاری میں نقص سننے کے بعد بھی عمران اشرف نے اپنے شوق اور یقین کا سفر جاری رکھا اور آج وہ ہر دل میں دھڑکتے ہیں۔عمران اشرف ایک سادہ لوح اور عاجزی و انکساری سے پیش آنیوالے سٹار ہیں، یہی وجہ ہے کہ عمران اشرف سے اٴْن کے مداح بے پناہ محبت کرتے ہیں۔عمران اشرف کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور ترین 6 کرداروں پر مشتمل ایک پینٹنگ شیئر کی گئی ہے۔اس پینٹنگ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’کچھ کامیاب اور کچھ ادھوری کوششیں،‘ اس پینٹنگ کو اٴْن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 30/04/2021 - 17:09:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :