مکھیوں کیساتھ فوٹو شوٹ،انجلینا جولی کو نہانے کی اجازت نہیں تھی

منگل 25 مئی 2021 12:05

مکھیوں کیساتھ فوٹو شوٹ،انجلینا جولی کو نہانے کی اجازت نہیں تھی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء)حال ہی میں شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے جسم پر سیکڑوں شہد کی مکھیاں بٹھا کر فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ اس کے حوالے سے اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہیں اس فوٹوشوٹ سے 3 دن قبل نہانے کے لئے منع کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انجلینا جولی نے مزید بتایا کہ ایک مکھی پورے فوٹو شوٹ کے دوران میرے لباس کے اندر گھسی رہی۔واضح رہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے لیے بھی شہرت رکھنے والی انجلینا جولی نے نیشنل جیوگرافک کے اشتراک سے شہد کی مکھیوں کی حفاظت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے جسم پر سیکڑوں شہد کی مکھیاں بٹھا کر فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

وقت اشاعت : 25/05/2021 - 12:05:24

Rlated Stars :