شوبز میں آنا نہیں چاہتی تھی لیکن حالات لے آئے، صبور علی

والدہ سپورٹ نہ کرتیں میں آج یہاں نہ ہوتی،جب لوگ میرا اور سجل کے کام کا مقابلہ کرتے ہیں تو عجیب لگتاہے، اداکارہ

ہفتہ 26 جون 2021 13:19

شوبز میں آنا نہیں چاہتی تھی لیکن حالات لے آئے، صبور علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2021ء) اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی تھیں لیکن انہیں حالات لے آئے۔ ایک انٹرویو میں صبور علی نے اپنے کیرئیر اور دونوں بہنوں کے مابین پائے جانے والے تعلقات سے متعلق گفتگو کی۔

(جاری ہے)

صبور علی نے کہا کہ میں ایروناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھیں لیکن نہیں بن پائی اور حالات مجھے شوبز میں لے آئے، میری والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا وہ جب دیکھتی تھیں کہ سجل اتنی آگے بڑھ رہی ہے تو وہ مجھے بھی کہتی تھیں کہ تم بھی آگے بڑھو، تمہارے لئے وہی سب کچھ ہو جو سجل کیلئے ہے، اگر والدہ سپورٹ نہ کرتیں میں آج یہاں نہ ہوتی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں بہت نخرے کرتے ہوئے شوبز میں آئی اور اب مجھے یہ کہنا اچھا بھی نہیں لگتا کہ میں یہ کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن اس کے باوجود مجھے یہ سب مل گیا، تسلیم کرتی ہوں کہ میں نے اس شعبے کیلئے بہت محنت بھی کی۔ صبور علی نے کہا کہ سجل نے پورے دل سے شوبز کو جوائن کیا لیکن جب لوگ ہم دونوں کے کام کا مقابلہ کرتے ہیں تو عجیب لگتاہے، عجیب لگتا ہے جب لوگ سوشل میڈیا پر کہیں کہ سجل زیادہ پیاری ہے یا پھر میں ، سجل کی ایک منفرد شناخت ہے اور میری منفرد۔
وقت اشاعت : 26/06/2021 - 13:19:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :