منال خان کی مزاحیہ سنیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ فہد مصطفی کے شو میں ہونے والے ایک مزاحیہ سین کی پیروڈی کرتے دکھائی دے رہی ہیں

جمعرات 15 جولائی 2021 16:57

منال خان کی مزاحیہ سنیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی مزاحیہ اسنیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔منال خان اپنی مزاحیہ ویڈیو میں فہد مصطفی کے شو میں ہونے والے ایک مزاحیہ سین کی پیروڈی کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منال خان اس مزاحیہ پیروڈی ویڈیو میں فہد مصطفی سے گاڑی کی فرمائش یہ کہتے ہوئے کررہی ہیں کہ مجھے کار کا بہت شوق ہے بس مجھے کار دے دیں۔

منال خان نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے، اور میری یہ ویڈیو تمام سنیک ویڈیو کے فالوورز کے نام ہے‘۔اداکارہ نے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اسنیک ویڈیو اکاؤنٹ پر ان کے 2 لاکھ فالوورز مکمل ہوگئے ہیں۔پوسٹ میں منال خان فہد مصطفی سے سوال کرتی ہیں کہ کیا آپ کو بھی کار کا بہت شوق ہی ۔
وقت اشاعت : 15/07/2021 - 16:57:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :