پابندی لگانی ہے تو ٹک ٹاک اور ایوارڈز شو دونوں پر لگائی جائے، جنت مرزا

جمعہ 16 جولائی 2021 17:05

پابندی لگانی ہے تو ٹک ٹاک اور ایوارڈز شو دونوں پر لگائی جائے، جنت مرزا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا بھی ایوارڈز شو میں مغربی لباس اور سٹیج ڈانس کیخلاف بول پڑیں۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاک کو بھی ملک بھر میں غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بند کیا جاتا رہا ہے، اب جنت مرزا نے بھی ایوارڈز شو کیخلاف ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔جنت مرزا نے سوال کیا کہ ’ایوارڈز شو سے متعلق آپ لوگوں کی کیا رائے ہی جہاں مختصر لباس جہاں مختصر لباس اور سٹیج ڈانس ایک عام بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی لگانی ہے تو ٹک ٹاک اور ایوارڈز شو دونوں پر لگائیں۔

وقت اشاعت : 16/07/2021 - 17:05:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :