انوشے عباسی ’اوج‘ بینڈ کی میوزیکل ویڈیو ’نوازش‘ کا حصہ بن گئیں

جمعہ 16 جولائی 2021 18:43

انوشے عباسی ’اوج‘ بینڈ کی میوزیکل ویڈیو ’نوازش‘ کا حصہ بن گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) متعدد صلاحیتوں کی حامل فنکارہ انوشے عباسی اداکاری، گلوکاری، ماڈلنگ، اور مختلف پراگراموں کی میزبانی کے ذریعے اپنے آپ کو ثابت کر چکی ہیں ۔ انوشے اب حصہ بنی ہیں ’اوج‘بینڈ کے گانے ’نوازش‘ کی ویڈیو کا۔انوشے عباسی کے ساتھ اوج بینڈ کے ممبران بھی جلال رومی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویڈیو کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

انوشے عباسی نے محبت اور نفرت کے گرد گھومتی اس کہانی میں ہر مرحلے کے عین مطابق ان جذبات کو بالکل درست انداز میں پیش کیا ہے۔ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوشے عباسی نے کہا ’مجھے اوج بینڈ کے ساتھ اس ویڈیو میں کام کرکے بہت لطف آیا۔ یہ گانا بہت ہی خوبصورت انداز میں گایا اور فلمایا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ ناظرین کو اتنا ہی پسند آئے گا جتنا کہ مجھے اس میں کام کر کے مزہ آیا۔‘انوشے عباسی ’پیر بلاوے‘ گانے کے ذریعے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، جبکہ وہ مختصر دورانیے کی ایک میوزیکل فلم ’بے وفا‘ میں مرکزی کردار بھی نبھا چکی ہیں۔ناظرین گانے کی مکمل ویڈیو ’اوج‘ بینڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پرملاحظہ کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/07/2021 - 18:43:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :