سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا، مداحوں کی تعریف

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:22

سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا، مداحوں کی تعریف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑے سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا۔سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اٴْن کا پہلا گانا ’زندگی‘ جاری کیا گیا ہے جس کی اطلاع اس جوڑی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی ہے۔ اس ضمن میں سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور فلک کے پہلے گانے ’زندگی‘ کا پوسٹر شیئر کیا۔

(جاری ہے)

سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اٴْن کا اور فلک کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا ہے۔‘دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور سارہ خان کے گانے کی مختصر ویڈیو کلپ شیئر کی۔گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سارہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔‘سارہ خان اور فلک شبیر کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے اٴْن کے اس نئے گانے کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 17/07/2021 - 14:22:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :