حسد اور بغض کا کوئی حل نہیں ہے ، نعمان اعجاز

اس دن کا انتظار ہے جب مجھے آپ سب کیساتھ ہونے کیلے آن لائن نہیںآنا پڑے گا،اللہ سب کو سلامت رکھے، اداکار

منگل 27 جولائی 2021 19:12

حسد اور بغض کا کوئی حل نہیں ہے ، نعمان اعجاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ حسد اور بغض کا کوئی حل نہیں ہے۔ اداکار نعمان اعجاز نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے حسد اور بغض کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اختلافات کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے لیکن حسد اور بغض کاکوئی حل نہیں ہے۔اداکار نے مزید لکھا کہ اس دن کا انتظار ہے جب مجھے آپ سب کے ساتھ ہونے کے لیے آن لائن نہیںآنا پڑے گا۔اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔

وقت اشاعت : 27/07/2021 - 19:12:51