بہترین گیت نگاری فلمی صنعت کی کامیابی میں معاون ثابت ہورہی ہے،اکرم خیال

شاعراپنے گیتوں سے فلموں کی کامیابی میں اہم کرداراداکرتا ہے،معروف فلمی شاعرکی گفتگو

منگل 27 جولائی 2021 22:03

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے ہردلعزیزومصروف ترین نغمہ نگاراکرم خیال نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری زوال کا شکارنہیں ،بہترین گیت نگاری فلمی صنعت کی کامیابی میں معاون ثابت ہورہی ہے،درجنوں فلموں کے لئے سینکڑوں ہٹ گیت لکھنے والے شاعراکرم خیال نے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ دنیا بھرمیں فلموں کے لئے لکھے جانے والے گیتوں کی شاعری اور کمپوزیشن میں بہت زیادہ فرق آیا ہے،انہوں نے کہا کہ اب تک درجنوں شاہکارفلموں کے لئے سینکڑوں گیت لکھے جوکہ میری پہچان بنے ہیں،نغمہ نگاراکرم خیال نے کہا کہ شاعراپنے گیتوں سے فلموں کی کامیابی میں بہت ہی اہم کردارادا کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ متعددفلموں کے لئے ہٹ گیت لکھ چکا ہوں وہ فلمیں ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں جوجلدریلیزہوں گی۔

وقت اشاعت : 27/07/2021 - 22:03:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :