مختصر کیرئیر میں کامیڈی سے لیکر ہر قسم کے رول کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔سویرا ندیم

بدھ 2 مئی 2007 12:24

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 مئی2007) ٹی وی کی معروف اداکارہ سویرا ندیم نے کہا ہے کہ میں نے اپنے مختصر کیرئیر میں کامیڈی سے لیکر ہر قسم کے رول کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ میں ورسٹائل اداکارہ ہونے کے علاوہ عام زندگی میں بھی ملنسار متاثر کن شخصیت کی مالک ہوں ۔

(جاری ہے)

مجھے شہرت پروڈیوسر ایوب خاور کی ڈرامہ سیریل ”انکار “سے ملی جس میں بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اس کے بارے میں باقاعدہ ریسرچ کرتی ہوں ۔ کیونکہ جب تک فنکار کردار کی جزئیات کا خیال نہیں رکھتا اس وقت تک ناظرین بھی اسے دیکھنا پسند نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور ڈائریکٹر بھی میرے کام کو سراہا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 02/05/2007 - 12:24:21

Rlated Stars :