ٹرسٹیز کی غفلت، برطانیہ میں نازیہ حسن فائونڈیشن تحلیل کر دی گئی

ہفتہ 28 اگست 2021 14:19

ٹرسٹیز کی غفلت، برطانیہ میں نازیہ حسن فائونڈیشن تحلیل کر دی گئی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے نام سے برطانیہ میں منسوب ’’نازیہ حسن فائونڈیشن‘‘ٹرسٹیز کی غفلت کی وجہ سے تحلیل کر دی گئی۔چیریٹی کمیشن کا کہنا ہے کہ چیریٹی کے ٹرسٹیز نے 1000دنوں سے فائونڈیشن کی رپورٹ ہی جمع نہیں کروائی جس کی وجہ سے فائونڈیشن کو چیریٹیز کے رجسٹر سے ہٹانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیریٹی کمیشن کا موقف ہے کہ سالانہ رپورٹ جمع کروانا ٹرسٹیز کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کا کہنا ہے کہ والدہ منیزہ بصیر فائونڈیشن کی چیئر پرسن تھیں لیکن والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب برطانیہ میں فائو نڈیشن غیر فعال ہو گئی تھی۔ دوسری جانب چیریٹی کمیشن کا کہنا ہے کہ فائونڈیشن کو غیر فعال ہونے کے سبب نہیں بلکہ قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر تحلیل کیا گیا ہے۔چیریٹی کمیشن کے مطابق منیزہ بصیر، زہرہ حسن اور ایم حسن مستقل طور پر فانڈیشن کے ٹرسٹیز رہے جبکہ ریکارڈ کے مطابق کئی برسوں سے فائونڈیشن غیر فعال تھی اور مشکل سے کوئی آمدنی ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 28/08/2021 - 14:19:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :