حکم عدولی پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 7 اگست 2014 19:28

حکم عدولی پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء)عدالت کی حکم عدولی پر اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ۔ اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ ریاض کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت سول جج شمائلہ شیخ کی عدالت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ معزز عدالت نے اسکے سابق شوہر طارق کو بچوں کے اخراجات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ معزز عدالت نے اسکے سابق شوہر کو عدالت بھی طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوا جس پر سول جج شمائلہ شیخ نے طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 15ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

وقت اشاعت : 07/08/2014 - 19:28:45

Rlated Stars :