دھرمیندر کا والد کو وقت نہ دینے پر اظہار افسوس

والدن کابچوں کی طرح خیال رکھیں، انہیں پیار دیں، اداکار

پیر 29 اپریل 2024 23:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے والد کیساتھ زیادہ وقت نہ گزارنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بھارتی لیجنڈ نے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پر والد کیول کرشن اور بیٹے سنی دیول کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کاش ماں باپ کو اور وقت دیا ہوتا۔

(جاری ہے)

اداکار کی جانب سے والد کی تصویر شیئر کئے جانے پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے پوچھا کہ سر ہمیں بتائیں کیسے خوش رکھیں ہم اپنے ماں باپ کو اور وقت دیں ان کو، جس کے جواب میں دھرمیندر نے کہا کہ جس طرح آپ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں، اگر آپ کے بچے نہیں ہیں تو ان سے بچوں کی طرح پیار کریں۔

واضح رہے کہ دھرمیندر کے والد کیول کرشن بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک گائوں میں رہتے تھے اور سرکاری سکول میں ہیڈ ماسٹر تھے، جنہوں نے ستونت کور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے دھرمیندر اور اجیت دیول ہیں۔
وقت اشاعت : 29/04/2024 - 23:31:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :