سیاستدانوں کو یکجا ہو کر آزادی منانا چاہیے، سنگیتا بیگم

ہفتہ 9 اگست 2014 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء)فلمسٹار و ہدایت کاری سنگیتا نے بیگم نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی ایک ہو کر یوم آزادی بھر پور جوش وجذبے سے منانا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اپنا یوم آزادی پورے جذبے سے مناتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔ہمیں یہ بھی خیال رکھنا چاہیے کہ آئی ڈی پیز کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مال جیسے بھی ہوں یوم آزادی کا جشن اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے۔فنکار برادری ہمیشہ سے اس دن کو خاص اہمیت دیتی ہے اور میں بھی اپنے گھر کی چھت پر سبز ہلال پرچم لہراتی ہوں ۔۔۔

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 22:12:15