ماں نے ماہرہ خان کا ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے، بھارتی ہدایتکارراہول ڈھولکیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 21:29

ماں نے ماہرہ خان کا ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے، بھارتی ہدایتکارراہول ڈھولکیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ماہرہ خان کی ڈیبیو بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کے ہدایتکار راہول ڈھولکیا کی والدہ نے اٴْنہیں ماہرہ کا ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلم ’رئیس‘ کے ہدایتکار راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔راہول ڈھولکیا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری ماں نے انتہائی باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔‘بھارتی ہدایتکار نے لکھا کہ ’والدہ نے یہ ڈرامہ دیکھنے پر اس قدر زور دیا ہے کہ اب مجھے اسے دیکھنا ہے اور میں اس ڈرامے میں ماہرہ کی حیرت انگیز اداکاری دیکھنے کا منتظر ہوں‘۔

وقت اشاعت : 17/09/2021 - 21:29:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :