الکا یاگنک کوعمران عباس کے نئے آنیوالے ڈرامے کا بے صبری سے انتظار

بھارتی گلوکارہ نے عمران عباس کی پوسٹ پر ان سے ڈرامے بارے کب کب کب لکھ کراستفسارکیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک پاکستانی اداکار عمران عباس کے نئے آنے والے ڈرامے ’’امانت ‘‘کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھات کی معروف گلوکارہ الکا یاگنک نے عمران عباس کی پوسٹ پر آنے والے ڈرامے کے نشرہونے کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ کب کب کب ۔عمران عباس کی جانب سے جواب میں لکھا گیا کہ کچھ ہی ہفتوں میں یہ ٹی وی اسکرینز پر ہوگا، آپ ڈرامے سے متعلق اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔ڈرامہ ’’امانت ‘‘ کی دیگر کاسٹ میں صبور علی ، گوہر رشید ، اسد صدیقی ، ہارون شاہد ، صبا حمید ، بابر علی اور دیگراداکار شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/09/2021 - 11:45:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :