ایشوریا رائے سے اداکارہ سعدیہ خان کی دبئی میں اچانک ملاقات

ایشوریا نے جب سے کہا ہے آپ بہت خوبصورت ہیں،میرے پائوں زمین پر نہیں ٹک رہے، اداکارہ

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 15:03

ایشوریا رائے سے اداکارہ سعدیہ خان کی دبئی میں اچانک ملاقات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ سپرسٹار ایشوریا رائے اور پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کی اچانک ملاقات ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے انسٹاگرام پر ایشوریا کے ہمراہ ملاقات کی تصویر شیئر کی جو دبئی میں لی گئی ہے ، مذکورہ تصویر سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں دونوں اداکارائیں ایک دوسرے کے ہمراہ کھڑی ہیں۔

سعدیہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایشوریا رائے سب سے خوبصورت اور عاجزی پسند خاتون ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سٴْن کر میرے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے کہ جب ایشوریا رائے نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیشہ خوش رہیں۔اداکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے معلوم ہے کہ میں خوبصورت ہوں۔
وقت اشاعت : 09/10/2021 - 15:03:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :