عمران عباس، عابدہ پروین کے ساتھ صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ کروائینگے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء)معروف پاکستانی اداکار عمران عباس عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ کروائیں گے۔عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے فین پیج کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

فین پیج کی انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں عمران عباس اور عابدہ پروین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عمران عباس گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ایک صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ کروانے والے ہیں۔ابھی تک اداکار عمران عباس یا گلوکارہ عابدہ پروین کی جانب سے اس صوفیانہ کلام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

وقت اشاعت : 15/10/2021 - 22:24:57