اشنا شاہ، وجاہت رؤف کے نئے پروجیکٹ میں اداکاری کریں گی

آنے والا پروجیکٹ مذکورہ نام سے منسوب ناول پر مبنی ہے‘اداکارہ

جمعہ 5 نومبر 2021 12:09

اشنا شاہ، وجاہت رؤف کے نئے پروجیکٹ میں اداکاری کریں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2021ء) اداکارہ اشنا شاہ جو اب دنوں ڈراما سیریل ’آخر کب تک‘ میں نظر آ رہی ہیں جلد ہدایت کار وجاہت رؤف کے آنے والے پروجیکٹ ’آئیز آن دا پرائز‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق بتایا۔

انہوں نے وجاہت رؤف کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’آئیز آن دا پرائز‘ کے سیٹ پر ڈائریکٹر اور رائٹر وجاہت رؤف کے ساتھ موجود ہوں، اس پروجیکٹ کی ہدایات وجاہت رؤف دیں گے‘۔اشنا شاہ نے بتایا کہ ان کا آنے والا پروجیکٹ مذکورہ نام سے منسوب ناول پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ خوبصورت سفینہ دانش الٰہی کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے اور میں اس میں اداکاری کے لیے پرجوش ہوں۔

(جاری ہے)

وجاہت رؤف نے بھی انسٹاگرام پر اپنے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت اشنا شاہ کے ساتھ کچھ دلچسپ آنے والا ہے۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ’آئیز آن دا پرائز‘ فلم ہے ڈراما یا ویب سیریز۔یہ ناول 3 خواتین شیزرے، مناہل اور حنا کے گرد گھومتی ہے جس میں دوستی اور مسابقت کی ایک غیر معمولی کہانی میں انسانی تعلقات کو گہرائی سے بیان کیا گیا ہے۔ناول کی ڈسکرپشن کے مطابق تینوں خواتین رازوں، عدم تحفظ اور دھوکہ دہی جیسے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے توجہ اپنے مقصد پر مرکوز کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 05/11/2021 - 12:09:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :