وہاب ریاض کی فرمائش پر فہد مصطفی نے نئے تکیے ،کمبل کا تحفہ بھجوا دیا

ہفتہ 6 نومبر 2021 13:52

وہاب ریاض کی فرمائش پر فہد مصطفی نے نئے تکیے ،کمبل کا تحفہ بھجوا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کی فرمائش پر انہیں انوکھا تحفہ بھیج دیا۔ وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں نئے تکیے اور کمبل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی ٹوئٹ میں انہوں نے فہد مصطفی سے گفتگو کا ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اداکار سے کمبل، تکیے اور گدے کی فرمائش کی تھی۔فہد مصطفی کی جانب سے یہ منفرد تحفہ بھجوائے جانے کے بعد انہوں نے اداکار کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔وہاب ریاض نے اپنے ٹوئٹ میں فہد مصطفی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بہت ہی اچھے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/11/2021 - 13:52:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :