سدھارتھ شکلا کے اہل خانہ کا ان کا گایا گانا ریلیز کرنے کا اعلان

جمعہ 26 نومبر 2021 17:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) بھارتی معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح اداکار سدھارتھ شکلا کے خاندان کی جانب سے اٴْن کا گایا ہوا گانا مداحوں کیلئے ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے خاندان کی جانب سے اٴْن کے مداحوں کو سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال 2 ستمبر کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر جانے والے 40 سالہ سدھارتھ شٴْکلا کے خاندان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے سدھارتھ شکلا کا گایا ہوا ’ریپ سانگ‘ 12 دسبر کو اٴْن کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔سدھارتھ شکلا کے خاندان کا بتانا ہے کہ ’سدھارتھ کی جانب سے گایا گیا گانا ایک ریپ سانگ ہے جو کہ زندگی سے بھرپور ہے، یہ گانا سدھارتھ شکلا کے کیریئر سے متعلق ہے، اس گانے کو سدھارتھ شکلا کیلئے ایک بہترین ٹریبیوٹ بنانے کیلئے اس کی کمپوزنگ شہناز گل خود دیکھ رہی ہیں‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کو کمپوز ’جی اسکلز‘ اسٹوڈیو نے کیا ہے جبکہ اس گانے کو سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ، اداکارہ شہناز گِل کے بھائی شہباز بادشاہ نے لکھا ہے۔
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 17:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :