میری کوشش ہے فیملیاں دوبارہ اسٹیج کی طرف واپس آئیں ‘ ذوالفقار زلفی

الحمرا میں کسی صورت بیہودگی کی اجازت نہیں دی جائیگی‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر

بدھ 22 دسمبر 2021 11:46

میری کوشش ہے فیملیاں دوبارہ اسٹیج کی طرف واپس آئیں ‘ ذوالفقار زلفی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2021ء) الحمرا ہال میں تعینات ہونے والے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار زلفی نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ فیملیاں دوبارہ اسٹیج کی طرف واپس آئیں اور اس کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ،میرا ہمیشہ یہ عزم رہا ہے کہ اسٹیج سے ناراض فیملیوں کو واپس لائوں اوراس کیلئے جہاں تک ہو سکا ہے میں اپنے طو رپر جدوجہد کرتا رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ یہ حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جو بھی اسٹیج ڈرامے ہوں گے وہ فیملیوں کے لئے ہوں گے جس میں تمیز و تمدن اور ثقافت کو مزاح کے ساتھ پیش کیا جائے گا ۔ الحمرا میں کسی صورت بیہودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی اورجو اداکار یا اداکارہ ولگریٹی کرتا ہوا پایا گیا اسے بین کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال اس ادارے کیلئے وقف کر دئیے ہیں اور میں اس کی خدمت کرتا رہوںگا،اب مجھے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اس لئے میری کوشش ہو گی کہ ان ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ برا ہو سکوں۔
وقت اشاعت : 22/12/2021 - 11:46:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :