بالی ووڈ میں سلمان اور جیکولین کی دوستی کے پھر چرچے

منگل 9 ستمبر 2014 14:06

بالی ووڈ میں سلمان اور جیکولین کی دوستی کے پھر چرچے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) بالی ووڈ ٹاؤن میں دبنگ خان اداکار سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی دوستی کی خبریں ایک بار پھر عام ہو رہی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان کا فلم ’’کک ‘‘ میں جیکولین نے جب سے بوسہ لیا ہے تب سے ان میں دوستی بڑھ گئی ہے اور ان دنوں پھر وہ ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں اور اب انھیں ایک جوڑے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے اپنے ایک دوست کو گھر تک ڈراپ کرنے کا کہا‘ یہ رات کے پچھلے پہر قریباً 3 بجے کا وقت تھا اور اس دوست کو اس وقت حیرانی ہوئی جب سلمان خان اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ساتھ لیے آئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’کک ‘‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور جیکولین کو بھی ایسے ہی ایک ساتھ دیکھا گیا‘ پھر فلم کی پروموشن کے دوران دونوں ایک دوسرے سے بہت گھل مل گئے تھے اور اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک کو اسٹار سے اب زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 14:06:04

Rlated Stars :