سنی لیون نے فلم ”مستی زادے“ کی عکسبندی شروع کرادی

منگل 9 ستمبر 2014 17:49

سنی لیون نے فلم ”مستی زادے“ کی عکسبندی شروع کرادی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی فلم ”مستی زادے“ کی عکس بندی شروع کروادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے پیغام میں کہا کہ والدین کی دعاﺅں سے انہیں مسلسل فلمیں مل رہی ہیں وہ امید کرتی ہیں کہ یہ فلم بھی مداح پسند کریں۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایات میلاپ زاویری دے رہے ہیں جنہوں نے ”اک ولن “اور ”گرینڈ مستی“ جیسی فلمیں تحریری کیں جو سپرہٹ رہیں،یہ کامیڈی طرز کی فلم ہے۔

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 17:49:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :