فلک شبیر نے خود پر بننے والی میم شیئرکردی

بدھ 12 جنوری 2022 20:06

فلک شبیر نے خود پر بننے والی میم شیئرکردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) گلوکار فلک شبیر کی جانب سے خود پر بننے والی دلچسپ میم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی، اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی توجہ حاصل ہے۔وائرل ہوتی میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان کی تصویر کے اوپر سارہ کے بجائے ’سارافلک‘ لکھا ہوا ہے جبکہ فلک شبیر کی تصویر کے اوپر ’آدھا فلک‘ لکھا گیا ہے۔ یہ میم سوشل میڈیا پر خوب وائرل اور پسند کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 12/01/2022 - 20:06:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :