ایمن سلیم سالگرہ پر ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئیں

بدھ 12 جنوری 2022 19:57

ایمن سلیم سالگرہ پر ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اٴْبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سالگرہ کے موقع پر اٴْنہیں ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اٴْنہوںنے اپنی سٹوری میں لکھا کہ’ سالگرہ پر نیک خواہشات کے اظہار کرنے کے لیے سب کا شکریہ‘۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’ یقین نہیں آرہا کہ ہم ٹوئٹر پرٹرینڈنگ میں ہیں‘۔

وقت اشاعت : 12/01/2022 - 19:57:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :