میرا کے وکیل نے اداکارہ کی نازیبا ویڈیو کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دیدی

جمعرات 13 جنوری 2022 22:32

میرا کے وکیل نے اداکارہ کی نازیبا ویڈیو کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) اداکارہ میرا کے وکیل نے اداکارہ کی نازیبا ویڈیو کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔اداکارہ میرا کے وکیل کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں اداکارہ میرا کی نازیبا ویڈیو کے سلسلے میں کارروائی کی استدعا کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے ان کی نازیبا ویڈیو کو ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

میرا کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا کی ویڈیو جعلی ہے اس کے ذمہ داراوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وقت اشاعت : 13/01/2022 - 22:32:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :