اداکارہ وینا ملک کی بچوں کے حوالگی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور

پیر 17 جنوری 2022 15:24

اداکارہ وینا ملک کی بچوں کے حوالگی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) عدالت نے اداکارہ وینا ملک کی بچوں کے حوالگی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بچوں کے حوالگی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست وینا ملک کے وکیل کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کیس کو کراچی ٹرانسفر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہے کراچی سے تاریخ پر راولپنڈی آنا مشکل ہے لہذا میرے بچوں کی حوالگی کا کیس کراچی ٹرانسفر کیا جائے، جب تک سپریم کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ نہیں آجاتا کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

سینئر سول جج راجہ فیصل رشید نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست اور اج تاریخ پیشی سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 15:24:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :