ہالی ووڈ فلم”دی پرنس “ 28اکتوبر کو ریلیز ہو گی

منگل 16 ستمبر 2014 12:37

ہالی ووڈ فلم”دی پرنس “ 28اکتوبر کو ریلیز ہو گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) جرائم کی دنیا کے بگ باس کی زندگی پر مبنی فلم دی پرنس کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،فلم اٹھائیس اکتوبر کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جرائم کی دنیا چھوڑ کر خاموش زندگی گذارنے والے کرائم باس کا بیٹی کی اغوا پر خون کھول گیا، امریکی شہر لاس ویگاس کے دی پرنس کو یہ یقین نہیں آتا کہ اس کی بیٹی کو بھی کوئی اغوا کرسکتا ہے،یہ گینگیسٹر اپنے دوست کے ہمراہ اسلحہ اٹھا لیتا ہے، اس طرح دی پرنس ایک بار پھر بڑا مجرم بن جاتا ہے،فلم میں بروس ولیز، جنوبی کوریا کے گلوکار رین،جان کوسیک،اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فلم اٹھائس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

وقت اشاعت : 16/09/2014 - 12:37:12