دپیکا پڈوکون کی فلم ’’گہرائیاں‘‘ ریلیز

جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کی خواہش ہے، دپیکا پڈوکون

جمعہ 11 فروری 2022 12:15

دپیکا پڈوکون کی فلم ’’گہرائیاں‘‘ ریلیز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2022ء) بالی ووڈ کی معروف ہیروئن دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انکی بڑی خواہش ہے کہ وہ سائوتھ کی فلم انڈسٹری کے اداکاروں جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن کے ساتھ کام کریں۔ دپیکا ان کی فلم’’ گہرائیاں ‘‘ ریلیز کردی گئی اس فلم کی ہدایت کاری شکون بترا نے دی ہے جبکہ فلم میں ان کے مقابل سدھانت چتروویدی کے علاوہ انایا پانڈے اور دیگر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کی کئی باکس آفس پر ہٹ فلموں کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹارز جونیئر این ٹی آر اور الو ارجن ان کی وش لسٹ پر موجود ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔جہاں تک ان کی پسند کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کا تعلق ہے تو اس میں ان کی 2013 کی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ہدایت کار آیان مکھر جی ہیں، ان کے ساتھ انھیں دوبارہ کام کرنے کی خواہش ہے، اس کے علاوہ وہ ایس ایس (راجہ مولی) کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/02/2022 - 12:15:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :