فیصل قریشی کی بیٹی بھی ثناء جاوید کے خلاف بول پڑیں

ثناء جاوید کی وجہ سے میرا کیریئر شروع ہوتے ہی خطرے میں پڑگیاتھا،اداکارہ کی وجہ سے مجھے ایک پراجیکٹ سے فارغ کردیا گیا تھا، ہنیش قریشی

پیر 14 مارچ 2022 16:26

فیصل قریشی کی بیٹی بھی ثناء جاوید کے خلاف بول پڑیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی ہنیش قریشی بھی اداکارہ ثناء جاوید کیخلاف اسٹائلسٹ واجد خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ہنیش قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ثناء جاوید کی وجہ سے ان کا کیریئر شروع ہوتے ہی خطرے میں پڑگیاتھا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر چند روز قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ ثناء جاوید کیساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

ہنیش نے لکھا کہ’اٴْنہیں واجد خان کیلئے بہت افسوس ہے‘۔اٴْنہوں نے واجد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ اٴْنہیں بھی اس خاتون کی وجہ سے ایک پراجیکٹ سے فارغ کردیا گیا تھا‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ’اس وقت اٴْنہوں نے بطور اسٹائلسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایسا بھی ممکن تھا کہ تب ہی ان کا کیریئر ختم ہوجاتا‘۔
وقت اشاعت : 14/03/2022 - 16:26:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :