ثناء عید الاضحی پر پی ٹی وی سے پیش کئے جانیوالے خصوصی شو کی میزبانی کریں گی

اتوار 28 ستمبر 2014 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔28ستمبر 2014ء) اداکارہ ثناء عید الاضحی پر پی ٹی وی سے پیش کئے جانیوالے خصوصی شو میں میزبان کے فرائض سر انجام دیں گی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کا یہ پروگرام عید کے پہلے روز لائیو پیش کیا جائے گا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے نمایاں شخصیات شریک ہوں گی۔یاد رہے کہ ثناء نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش سے قبل شوبز سر گرمیاں عارضی طور پر ترک کر رکھی تھیں او ر وہ صرف ایک روز کیلئے پی ٹی وی کا پروگرام کرنے کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے سے معمول کے مطابق شوبز سر گرمیاں شروع کریں گی۔

وقت اشاعت : 28/09/2014 - 17:53:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :