بچپن میں پڑھی جانیوالی نمازیں آپ کو جوانی کی مصیبتوں سے بچاتی ہیں، سارہ لورین

پاکستانی سٹارز میں بہت نخرے ہیں ،بناوٹی لوگ پسند نہیں ، سچے لوگ اچھے لگتے ہیں ،فٹ رہنے کیلئے یوگا کرتی ہوں، اداکارہ

جمعرات 24 مارچ 2022 16:13

بچپن میں پڑھی جانیوالی نمازیں آپ کو جوانی کی مصیبتوں سے بچاتی ہیں، سارہ لورین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) معروف بالی ووڈ اور لالی ووڈ اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ بچپن میں پڑھی جانیوالی نمازیں آپ کو جوانی کی مصیبتوں سے بچاتی ہیں۔سارہ لورین حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے شو’جی سرکار‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

سارہ نے فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں کہا کہ انہوں نے فلم میں ایک چائنیز خاتون کا کردار ادا کیا ہے اور اس کردار کو کرکے انہیں بے حد مزہ آیا، کیونکہ انہیں لگا کہ اس فلم میں کام کرکے انہوں نے کچھ الگ کیا ہے۔سارہ اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھودیا تھا۔

سارہ نے کہا میں چھوٹی تھی اور بچپن سے اعتکاف میں بیٹھ جاتی تھی تو مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھی بچپن میں پڑھی جانے والی نمازیں جوانی کی مصیبتوں سے آپ کو بچاتی ہیں۔سارہ لورین نے کہا کہ پاکستانی سٹارز میں نخرے بہت ہیں جب کہ انہیں بناوٹی لوگ پسند نہیں بلکہ وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو سچے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فٹ رہنے کے لیے یوگا کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/03/2022 - 16:13:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :