میری اور دادا کی ویڈیو دیکھ کر بیٹوں میں بھی گلوکاری کا جنون پیدا ہو ا ‘عارف لوہار

بڑے فنکاروں کے بچے بھی ان کی طرح نام بنانے میں کامیاب ہوں تو اس خاندان کی خوش بختی ہوتی ہے

ہفتہ 26 مارچ 2022 12:52

میری اور دادا کی ویڈیو دیکھ کر بیٹوں میں بھی گلوکاری کا جنون پیدا ہو ا ‘عارف لوہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2022ء) پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ بوہڑ کے درخت کی جگہ پر دوبارہ بوہڑ کا درخت پیدا ہونا خوش قسمتی کی علامت تصور کیا جاتا ہے ،بڑے فنکاروں کے بچے بھی اگر ان کی طرح نام بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ اس خاندان کی خوش بختی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد عالم لوہار نے اپنی پنجابی گائیکی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت کو اجاگر کیا اور اس کے بعد میں یہ فریضہ سر انجام دے رہا ہوں، میں نے لوک پنجابی داستانوں کے ساتھ صوفیانہ کلام کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن ، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے ۔

صوفیانہ کلام سننے والا اس کے سحر میں کھو جاتا ہے ۔ عارف لوہار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے تین بیٹے ہیں اور ان کو میں نے کبھی بھی موسیقی کی طرف راغب نہیں کیا مگر مجھے اور اپنے دادا کی ویڈیو زدیکھ کر ان کے اندر بھی گلوکاری کا جنون پیدا ہو گیا ۔ ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ان میں سے پھر کوئی عالم لوہار ثانی ہو ۔
وقت اشاعت : 26/03/2022 - 12:52:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :