شردھا کپور کے بوائے فرینڈ نے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

میں اپنی ذاتی زندگی بارے بات نہیں کرتا، سوشل میڈیا صارفین کے بریک اپ سے متعلق سوال پر جواب

پیر 28 مارچ 2022 17:14

شردھا کپور کے بوائے فرینڈ نے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے بوائے فرینڈ نے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ حال ہی میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ روہن شریستھا سے بریک اپ کرلیا ہے تاہم اب اداکارہ کے بوائے فرینڈ کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔ شردھا کپور اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی نظر آتی ہیں تاہم، وہ اکثر روہن کے ساتھ خاندانی اجتماعات اور نجی لنچ اور ڈنر میں دیکھی جاتی تھیں۔

یہ جوڑی اپنے کالج کے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہے اور ان کے شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہیں بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کی خبروں سے متعلق پوچھا گیا تو اٴْنہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرتا، میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شردھا کپور کے بریک اپ کی خبریں اٴْس وقت سامنے آئیں جب اٴْنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ اور سٴْناؤ جیسے ہی شردھا کپور نے تصویر پوسٹ کی، مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ان سے ان کے بریک اپ کے بارے میں پوچھنا شروع کردیا۔

دوسری جانب روہن کے والد نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک مجھے بتایا گیا، وہ اپنے کالج کے دنوں سے دوست تھے، وہ دونوں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لہٰذا وہ ایک ساتھ رہنے کے بارے میں جو بھی فیصلہ لیں گے وہ بھی سمجھدار ہوگا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میں خوشی سے ان کیلئے سب کچھ کروں گا کیونکہ ’’اعتراض‘‘ کا لفظ میری لغت میں موجود نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2022 - 17:14:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :