بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی پذیرائی حوصلہ افزا ہے ‘ حمیمہ خان

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 11:30

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی پذیرائی حوصلہ افزا ہے ‘ حمیمہ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) بالی وڈ کی پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے فنکاروں کو جس طرح خوش آمدید کہا جاتا ہے ، اور ان کی فلموں کو مقبولیت ملتی ہے اس سے ان کا دل خوش ہوتا ہے۔ حمیمہ نے بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم ، راجا نٹور لال سے شروعات کی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے ساتھی پاکستانی اداکار کی بالی وڈ فلم خوبصورت کے پاکستان میں پریمیئر میں بھی شرکت کی۔

ایک بیان میں حمیمہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کی فلموں کے ذریعے پاکستان کے فنکاروں کو عالمی شہرت مل رہی ہے۔ یہ بات بڑی خو ش آئند ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں کو پسند کیا جا رہا ہے۔ ویسے بھی دونوں ملکوں کی فلمیں ایک جیسی ہی ہوتی ہیں ، اس لئے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکار اپنے ملک کی فلمی صنعت کے لئے بھی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/10/2014 - 11:30:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :