محبت کرنیوالا ایسا شخص نہیں ملا جس سے شادی کر سکوں، حنا دلپذیر

پیر 18 اپریل 2022 17:02

محبت کرنیوالا ایسا شخص نہیں ملا جس سے شادی کر سکوں، حنا دلپذیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) پاکستانی فلم و ڈارامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ اٴْنہیں کوئی ایسا محبت کرنے کے لائق شخص ملا ہی نہیں جس سے وہ شادی کرتیں۔

(جاری ہے)

حنا دلپذیر عرف ’مومو‘ کی جانب سے دیئے گئے ایک انٹرویو میں نجی زندگی اور شادی جیسے حساس موضوع پر بات کی گئی ہے۔حنا دلپذیر نے بتایا کہ ’اٴْنہیں آج تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جن سے وہ محبت کرتیں یا شادی کر کے زندگی گزارنے سے متعلق سوچتیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ایک بار اٴْن میں ایک شخص کے لیے محبت کے جذبات جاگے تھے مگر اٴْس وقت انہوں نے اپنے کام کی مصروفیت کے سبب اٴْس شخص کو کھو دیا تھا، وہ شخص ٹھیک اور وقت غلط تھا۔

وقت اشاعت : 18/04/2022 - 17:02:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :