نئی نویلی دلہنیہ، عالیہ بھٹ کی بھی کام پر واپس آگئیں

منگل 19 اپریل 2022 17:17

نئی نویلی دلہنیہ، عالیہ بھٹ کی بھی کام پر واپس آگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) نوبیاہتا دلہنیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اداکار رنبیر کپور سے شادی کے فوراً بعد اپنے آنیوالے نئے پراجیکٹس کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کو ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا ہے کہ یہ خوبرو اداکارہ شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ، معروف ہیرو رنویر سنگھ کے مدِ مقابل فلم ’راکی اینڈ رانی کی پریم کہانی‘ مکمل کرنے کیلئے دوباہ سیٹ پر آ گئی ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز عالیہ بھٹ کے دولہے راجا بھی شوٹنگ سیٹ پر پہنچے تھے جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کی عکس بندی میں مصروف رہے۔

وقت اشاعت : 19/04/2022 - 17:17:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :