عدنان صدیقی 8 سالہ بچے کو گاڑی چلاتا دیکھ کر برہم ہوگئے

والدین کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ مضحکہ خیز ہے،احمقانہ عمل پر فخر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے بچوں کو بچے ہی رہنے دیں‘، سینئر اداکار

بدھ 27 اپریل 2022 16:33

عدنان صدیقی 8 سالہ بچے کو گاڑی چلاتا دیکھ کر برہم ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ایک 8 سالہ بچے کو ڈرائیونگ کرتے دیکھ کر والدین کے غیر ذمہ دارانہ روّیے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا لنک شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’والدین کا یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ مضحکہ خیز ہی!‘اٴْنہوں نے لکھا کہ’اس احمقانہ عمل پر فخر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے بچوں کو بچے ہی رہنے دیں‘۔ اٴْنہوں نے لکھا کہ’چند لائکس اور ویوز کے لیے ان کی معصومیت اور حفاظت کو خطرے میں نہ ڈالیں‘۔

وقت اشاعت : 27/04/2022 - 16:33:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :